ایران کا سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ معاہدے پر اطمینان، امریکی اثرورسوخ میں کمی متوقع

ایران نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جس سے خطے میں امریکی اثرورسوخ میں کمی متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ معاہدے پر اطمینان، امریکی اثرورسوخ میں کمی متوقع

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کو سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر کوئی اعتراض نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ان ممالک کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں اور مکہ معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں۔

نیوز بریفنگ میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے کے ممالک کو بغیر بیرونی مداخلت کے سیکیورٹی مضبوط بنانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ خطے میں بڑی تبدیلی لائے گا جس سے امریکی اثرورسوخ میں کمی آئے گی۔

اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ خلیجی ممالک اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کے راستے کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بارودی سرنگیں ہٹانے کے متعلق مذاکرات جاری ہیں اور مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہنے سے آبنائے ہرمز محفوظ نہیں ہوگی اور کوئی تیسرا فریق مداخلت نہ کرے تو یہ راستہ کھل سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں