پیٹرول اور ڈیزل کی مہنگائی شہریوں پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہی ہے، بنیادی قیمتوں کے مقابلے میں اضافی ٹیکسز وصول کیے جارہے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) شہری پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پیٹرول 139 روپے اور ڈیزل 116 روپے فی لیٹر اضافی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔
دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی بنیادی قیمت 197 روپے 69 پیسے ہے جبکہ موجودہ قیمت 327 روپے 62 پیسے مقرر ہے۔ شہریوں کو فی لیٹر پیٹرول پر 130 روپے 23 پیسے اضافی ادا کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی قیمت 264 روپے 76 پیسے ہے جس کی موجودہ قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہے۔ اس پر 116 روپے مختلف لیویز اور ٹیکسز کا بوجھ عائد کیا گیا ہے۔
پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی، کلائمٹ سپورٹ لیوی، کسٹمز ڈیوٹی، ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن شامل ہیں۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی مختلف لیوی اور ٹیکسز عائد ہیں۔
یاد رہے کہ بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے عوام کی خریداری طاقت متاثر ہورہی ہے اور یہ معیشت پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہیں۔











