خواجہ آصف نے میر رضا کیس کو پورے نظام کی کمزوری کا ثبوت قرار دیتے ہوئے حکومت سندھ پر تنقید کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے میر رضا کیس میں حکومت سندھ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج سے ثابت ہو رہا ہے کہ پورا سسٹم کمپرومائزڈ تھا۔
انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ’ کے کلپ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس کیس پر فوکس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اب بھی پہرہ دینا ہوگا، ورنہ پہلے کی طرح مک مکا دوبارہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے معاملے کو چھپانے والوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دوسری جانب حکومت سندھ نے میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ نئی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پولیس سرجن کے اٹھائے گئے تمام 14 پوائنٹس کے جوابات مل چکے ہیں۔ تحقیقات ہائیکورٹ ججز سے کرائی جائے گی۔











