وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جہاں سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بریفنگ دی جائے گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم اجلاس میں سعودی عرب اور ترکیے کے دفاعی معاہدے سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ اس معاہدے کی اہمیت اور تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں ملک کی معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ مختلف امور پر کابینہ کے ارکان کی رائے لی جائے گی۔
اس اجلاس کی خاص اہمیت اس لئے بھی ہے کہ ملکی سلامتی اور اقتصادی پالیسیوں پر بات چیت ہوگی۔ کابینہ کے فیصلے ملک کی ترقی پر اثرانداز ہوں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔












