پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں الیکشن کا تیسرا مرحلہ شروع، سخت سیکورٹی میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کا کانٹے کا مقابلہ متوقع۔
آزاد کشمیر: (رائیٹ ناؤ نیوز) آزاد کشمیر میں الیکشن کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں انتخابات جاری ہیں، جس میں ضلع باغ کے 3 اور ضلع حویلی کے ایک حلقے میں پولنگ ہو رہی ہے۔
مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کشمیری عوام پیر کو شیر اور عقاب کے درمیان فیصلہ کریں گے۔
انتخابات کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے صرف 4 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز 82 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ دو اضلاع کی 7 نشستوں پر انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔ ایل اے 17 میں پریزائیڈنگ آفیسرز کی معطلی کے بعد کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔











