امریکا اسرائیل جنگ کے باوجود پاکستان کی ایران سے ریکارڈ درآمدات، 12 فیصد اضافہ

مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا، جون 2026 میں 47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا، اسرائیل جنگ کے باوجود پاکستان کی ایران سے ریکارڈ درآمدات، مالی سال میں 12 فیصد اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے باوجود پاکستان کی ایران سے درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2025-26 میں پاکستان نے ایران سے ریکارڈ ایک ارب 39 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی درآمدات کی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران سے پاکستان کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 12 فیصد اضافہ ہوا۔ جون 2026 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جون 2026 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھیں۔ مارچ 2026 میں ایران سے درآمدات 16 فیصد اضافے کے ساتھ 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار بتدریج بڑھ رہا ہے۔ مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات ایک ارب 24 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھیں۔

واضح رہے کہ مالی سال 2023-24 میں ایران سے پاکستانی درآمدات کا حجم ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔ مالی سال 2022-23 میں ایران سے درآمدات 88 کروڑ ڈالر جبکہ مالی سال 2021-22 میں 77 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں