کراچی کے آرام باغ روڈ پر نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ روپے کی چوری میں آپریشن منیجر ملوث نکلا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے 29 لاکھ 74 ہزار روپے برآمد کر لیے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) کراچی کے آرام باغ روڈ پر نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ روپے چوری کی واردات ہوئی۔ اس میں بینک کا آپریشن منیجر ملوث نکلا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چوری شدہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
حکام کے مطابق چوری میں بینک کا آپریشن منیجر اور اس کا دوست ملوث ہے۔ ملزمان نے اے ٹی ایم کا لاک کھول کر رقم چوری کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ آپریشن منیجر نے چوری شدہ رقم اپنے دوست کے پاس رکھوائی تھی۔ برآمد شدہ رقم 29 لاکھ 74 ہزار ہے۔
واضح رہے کہ چوری کی واردات کے دوران ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمرے پر چیونگم لگا دی تھی تاکہ ان کی شناخت نہ ہو۔












