پنجاب میں 1 لاکھ 40 ہزار غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی، کریک ڈاؤن جاری

پنجاب میں غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو واپس بھیجا گیا ہے۔ یہ کارروائی حکومت کی واضح پالیسی کے تحت کی جا رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں 1 لاکھ 40 ہزار غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی، کریک ڈاؤن جاری

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر کے وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق اب تک پاکستان سے 26 لاکھ 89 ہزار 295 افغان باشندے وطن واپس بھجوائے جا چکے ہیں۔ پنجاب سے 1 لاکھ 40 ہزار 468 افغان باشندے واپس بھیجے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ بغیر ویزا کے پاکستان میں افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے۔ حکومت کی پالیسی کے تحت رہائشی علاقوں اور مارکیٹس کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق غیر قانونی افغان شہریوں کو حراست میں لے کر ہولڈنگ سنٹرز منتقل کیا جاتا ہے۔ وہاں عارضی رہائش، رجسٹریشن اور واپسی کے انتظامات کئے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب میں 39 ہولڈنگ سنٹرز فعال ہیں جہاں 188 افغان شہری موجود ہیں۔ ان شہریوں کو ضروری کارروائی کے بعد طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں