اکادمی ادبیات پاکستان نے 2025 کے ‘کمالِ فن ایوارڈ’ کے لیے عبدالرحمٰن براہوی کا انتخاب کیا ہے، جس سے براہوی زبان کی اہمیت اجاگر ہوئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) اکادمی ادبیات پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کا ‘کمالِ فن ایوارڈ’ معروف براہوی ادیب عبدالرحمٰن براہوی کو دیا جائے گا۔ اس کا اعلان چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف نے کیا۔
ایوارڈ کے ساتھ 10 لاکھ روپے کا انعام بھی دیا جائے گا۔ اس کا فیصلہ منصفین کے پینل نے کیا جس میں ملک کے ممتاز اہلِ دانش شامل تھے۔ پینل کی صدارت منیر احمد بادینی نے کی۔
منیر احمد بادینی نے کہا کہ براہوی زبان کے ادیب کی خدمات پاکستان کے ادبی منظرنامے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے اکادمی ادبیات کے اقدامات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف کی سربراہی میں بلوچستان کے اہلِ قلم کو عزت افزائی ملی ہے۔ ایوارڈز کے انتخاب میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اکادمی ادبیات پاکستان مختلف زبانوں کے ادیبوں کو ایوارڈز دیتی ہے۔ قومی ادبی ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو دو لاکھ روپے انعام دیا جاتا ہے۔












