بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام کی ناکامی عوامی حاکمیت کی عدم تسلیم کے باعث ہے۔
باغ: (رائیٹ ناؤ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نظام ناکام نہیں بلکہ ناکام کروایا گیا ہے۔ جب تک عوام کی حاکمیت تسلیم نہیں ہوگی، نظام چل نہیں سکے گا۔
بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبے بنانا عوام کا فیصلہ ہے تو پیپلز پارٹی ساتھ دے گی۔ اگر عوام کا فیصلہ نہیں تو پیپلز پارٹی ساتھ نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں حکومت خطرے میں ہے، الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ بلاول نے واضح کیا کہ یہ گنتی ان کے اپنے لوگوں نے شروع کی ہے۔
بلاول بھٹو نے ن لیگ کے ساتھ اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اصل لڑائی کچھ اور ہے۔ ن لیگ کا ایک خاص حصہ وزیراعظم کو اپوزیشن اور اتحادیوں سے لڑانا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں دھاندلی زدہ اور خونی الیکشن کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر حملے اتحادی نہیں کرتے۔












