فیفا ورلڈ کپ 2026: انگلینڈ کو ازٹیکا اسٹیڈیم میں میکسیکو کی ناقابل شکست ٹیم کا سامنا

انگلینڈ کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں میکسیکو کے خلاف ازٹیکا اسٹیڈیم میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ میکسیکو کا اس میدان پر شاندار ریکارڈ برقرار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیفا ورلڈ کپ 2026: انگلینڈ کو ازٹیکا اسٹیڈیم میں میکسیکو کی ناقابل شکست ٹیم کا سامنا

میکسیکو سٹی: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کو میزبان میکسیکو کے خلاف ازٹیکا اسٹیڈیم میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ یہ اسٹیڈیم میکسیکن ٹیم کا مضبوط قلعہ مانا جاتا ہے جہاں مخالف ٹیموں کے لیے کامیابی مشکل ہوتی ہے۔

تقریباً 88 ہزار تماشائیوں اور سطح سمندر سے 7,220 فٹ کی بلندی پر واقع اسٹیڈیم میں کھیلنا مہمان ٹیموں کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ میکسیکن ٹیم اس ماحول سے پوری طرح ہم آہنگ ہوتی ہے، جس کی بناء پر انہیں نمایاں برتری حاصل ہوتی ہے۔

میکسیکو نے گزشتہ 60 برسوں میں ازٹیکا اسٹیڈیم میں 89 میچ کھیلے ہیں، جن میں سے 70 میں کامیابی حاصل کی، 17 برابر رہے، جبکہ صرف دو مرتبہ شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ 2013 کے بعد سے میکسیکن ٹیم اس میدان پر کسی بھی میچ میں نہیں ہاری ہے۔ ورلڈ کپ میں بھی میکسیکو کا اس میدان پر ریکارڈ شاندار ہے، جہاں ٹیم نے اپنے تمام 10 میچز میں شکست نہیں کھائی۔

یاد رہے کہ ازٹیکا اسٹیڈیم 1970، 1986 اور 2026 کے ورلڈ کپ مقابلوں کی میزبانی کرنے والا دنیا کا واحد اسٹیڈیم ہے جہاں دو عالمی فائنلز بھی کھیلے جا چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں