شفافیت کے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے، ایرانی مشیر محسن رضائی

محسن رضائی نے امریکی شرائط کی وضاحت پر زور دیا، جبکہ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شفافیت کے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے، ایرانی مشیر محسن رضائی

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ امریکی شرائط کو تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرائط مبہم ہیں اور ان کی وضاحت ضروری ہے۔

محسن رضائی نے مزید کہا کہ موجودہ مسودے میں کئی ابہام موجود ہیں جنہیں دور کیے بغیر کسی حتمی پیش رفت کا تصور مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت کے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔

ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن ملک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی استقامت کو کمزور کرنے کی کوشش جاری ہے۔

یاد رہے کہ آیت اللّٰہ روح اللّٰہ خمینی کی 37 ویں برسی کے موقع پر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ دشمن میدان میں شکست کے بعد عوام کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں