طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے، افواہوں سے گریز کریں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کوئی پاکستانی یہ نہیں چاہتا کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوں۔
انہوں نے جامعہ منظور اسلامیہ لاہور کینٹ میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ دعا ہے کہ افغان عبوری حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں۔ علما سے اپیل ہے کہ بے گناہ بچوں اور خواتین کو شہید کرنا جہاد نہیں بلکہ گناہ ہے۔
طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ 36 روز گزر گئے ہیں اور مسجد الاقصی میں نماز نہیں ہو رہی۔ ایران حملے کے بعد اسرائیل نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور نماز عید نہیں ہونے دی۔ اسلامی دنیا میں تصادم نہیں ہونا چاہیے اور عاصم منیر و شہباز شریف نے یہ کوشش کی کہ جنگ نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان زندہ باد لکھا جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورے پر پروپیگنڈا کیا گیا۔ پاکستان کے کہنے پر سعودی عرب نے ایران کو کوئی جواب نہیں دیا۔ معاشی معاہدات پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا۔
یاد رہے کہ ایران کے حملے کے بعد افغانستان سے پاکستان پر حملہ کیا گیا جس کے پیچھے اسرائیل و بھارت تھے۔ پاکستان نے قومی امن کمیٹی کے ضابطہ اخلاق کے تحت یو اے ای کے ساتھ غلط فہمیوں کا مقابلہ کیا۔















