وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم سبسڈی پر عملدرآمد تیز کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم سبسڈی کے نفاذ کا عمل تیز کرنے کا اعلان کیا ہے، عوام کو مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف، پیٹرولیم سبسڈی پر عملدرآمد تیز کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے نفاذ کی رفتار تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پیٹرولیم سبسڈی کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ ملک میں ایندھن کے وافر ذخائر موجود ہیں اور سبسڈی کی فراہمی شروع کی جا چکی ہے۔

حکام نے اجلاس میں بتایا کہ مسافر بسوں اور دیگر گاڑیوں کو ماہانہ سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، جو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 129 ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا جا چکا ہے۔ پیٹرول لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان حکومت نے قومی پیکیج کے لیے اپنی رقم جمع کرا دی ہے۔ اس اجلاس میں نائب وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں