کراچی میں پرائیویٹ اسکولز نے میٹرک امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا، بورڈ انتظامیہ نے مکمل انتظامات کا دعویٰ کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں پرائیویٹ اسکولز کے اتحاد نے 7 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اتحاد نے کہا کہ ابھی تک امتحانی مراکز کا حتمی تعین نہیں ہوا اور ایڈمٹ کارڈز کا اجرا بھی ممکن نہیں ہو سکا ہے۔
تنظیم نے مزید بتایا کہ امتحانی سامان کی ترسیل بھی نہیں ہوئی اور مراکز کا علم بھی نہیں ہے، دیگر انتظامات بھی ادھورے ہیں۔
میٹرک بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ امتحانات کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور ایڈمٹ کارڈز بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کے پتوں پر بھیجے جا چکے ہیں، اتوار کو بھی بورڈ آفس کھلا رہے گا، اور درخواست گزار کمرہ نمبر 5 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔















