پاکستان 3.5 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے اسی ماہ واپس کرے گا

پاکستان اسی ماہ 3.5 ارب ڈالر کے دو بڑے بیرونی قرضے واپس کرے گا، جن میں متحدہ عرب امارات کے ڈپازٹس اور یورو بانڈ شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، 3.5 ارب ڈالر کے قرضے اسی ماہ واپس کرے گا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت پاکستان نے رواں ماہ میں 3.5 ارب ڈالر کے دو بڑے بیرونی قرضے واپس کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی ہے۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 17 اپریل کو متحدہ عرب امارات کے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس 6 فیصد سود کے ساتھ واپس کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 8 اپریل کو یورو بانڈ کی مدت پوری ہونے پر 1.3 ارب ڈالر بھی ادا کیے جائیں گے۔

مجموعی طور پر پاکستان کو اصل رقم اور منافع سمیت 3.5 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات کے مزید 1 ارب ڈالر کے ڈپازٹس جولائی 2026 میں واجب الادا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان 3 ارب ڈالر کی پوری رقم ایک ساتھ واپس کرنے کو ترجیح دے سکتا ہے۔ حکومت نے رقم کی مدت بڑھانے کی کوشش کی مگر واپسی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے پہلے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس میں توسیع کی منظوری دی تھی، تاہم اب حکومت نے سود سمیت واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں