مردان میں مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، متعدد زخمی۔ ریسکیو آپریشن جاری۔
مردان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مردان کے علاقے پلوڈھیری میں مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 9 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو آپریشن میں 7 ایمبولینسز، ڈیزاسٹر گاڑیاں اور ایکسکیویٹر شامل ہیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف مقامات پر مائننگ کے دوران حادثات معمول بن چکے ہیں، جن میں اکثر جانی نقصان ہوتا ہے۔













