اسرائیلی فوجی بٹالین معطل، سی این این ٹیم پر حملے کے بعد نیتن یاہو کا ایکشن

امریکی چینل سی این این کی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیلی فوجی بٹالین معطل، تحقیقات کا مطالبہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی فوجی بٹالین معطل، سی این این ٹیم پر حملے کے بعد ایکشن

مقبوضہ مغربی کنارے: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اسرائیلی آرمی چیف نے امریکی نیوز چینل سی این این کی ٹیم پر حملے کے بعد مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین کو معطل کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے سی این این کی ٹیم کو مغربی کنارے میں حراست میں لیا اور ان پر تشدد کیا۔ صحافیوں کے مطابق فوجیوں نے ایک فوٹو جرنلسٹ کا گلا دبایا اور اس کا کیمرا توڑ دیا۔

حکومت نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مغربی کنارے کی فوجی بٹالین کو معطل کر دیا ہے۔ صحافیوں کو 2 گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا۔

یہ واقعہ عالمی سطح پر تنقید کی نظر میں آیا ہے اور صحافتی تنظیموں نے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کے فلسطینی زمین پر زبردستی قبضے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں