ملٹی وٹامنز کے روزانہ استعمال سے بڑھاپے کی رفتار سست ہو سکتی ہے

امریکا میں تحقیق سے معلوم ہوا کہ روزانہ ملٹی وٹامنز کا استعمال بڑھاپے کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملٹی وٹامنز کے روزانہ استعمال سے بڑھاپے کی رفتار سست ہو سکتی ہے

امریکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ماس جنرل بریگھم ہاسپٹل میں ہونے والی تحقیق کے مطابق روزانہ ملٹی وٹامنز کا استعمال حیاتیاتی عمر کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔ تحقیق میں 70 سال کی اوسط عمر کے 958 افراد کو شامل کیا گیا۔ ان افراد کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کر کے مختلف سپلیمنٹس دیے گئے۔ دو سال کے دوران نمونوں کے تجزیے سے پتہ چلا کہ ملٹی وٹامنز کے استعمال سے حیاتیاتی عمر میں اضافے کی رفتار کم ہو گئی، خاص طور پر ان افراد میں جن کی عمر تیزی سے بڑھ رہی تھی۔ محققین کا کہنا ہے کہ مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ ان نتائج کی تصدیق ہو سکے۔ یہ تحقیق جرنل نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں