صدقہ اور زکوٰۃ کی ادائیگی میں احتیاط کی اہمیت پر زور

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے صدقہ اور زکوٰۃ کی ادائیگی میں احتیاط کی اہمیت پر زور دیا اور مستحقین کی درست جانچ کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدقہ اور زکوٰۃ کی ادائیگی میں احتیاط کی اہمیت پر زور

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ صدقہ اور زکوٰۃ کے مستحقین شریعت میں واضح ہیں اور ناجائز ذرائع سے کمائی گئی رقم سے خیرات قبول نہیں ہوتی۔

ڈاکٹر راغب نے بتایا کہ زکوٰۃ کی رقم مخصوص افراد کو دی جانی چاہیے جبکہ صدقہ کسی بھی مقدار میں دیا جا سکتا ہے۔ زکوٰۃ کے مستحقین مساکین، فقرا اور قرض دار جیسے افراد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدقہ مشکلات کو دور کرنے کے لیے دیا جاتا ہے اور یہ رقم کے علاوہ کپڑوں، اشیائے ضرورت یا روزگار کے سامان کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر راغب نے تنبیہ کی کہ زکوٰۃ دینے والے افراد کو مستحقین کی درست جانچ پڑتال کرنی چاہیے تاکہ زکوٰۃ صحیح لوگوں تک پہنچ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زکوٰۃ کی سرکاری تقسیم کے نظام میں کچھ تحفظات ہیں مگر اس کی بہتری کے لیے تجاویز دینا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں