پنجاب حکومت کا تمام میڈیکل تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے میڈیکل تعلیمی اداروں کو 10 تا 31 مارچ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں میڈیکل تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے تمام میڈیکل تعلیمی اداروں کو 10 مارچ سے 31 مارچ تک عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری و نجی میڈیکل یونیورسٹیز، کالجز اور نرسنگ کالجز اس مدت کے دوران بند رہیں گے، جس کا نوٹیفکیشن سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کر دیا ہے۔

پہلے اور دوسرے سال کے ایم بی بی ایس کی کلاسز آن لائن ہوں گی جبکہ تیسرے، چوتھے اور فائنل ایئر کی کلاسز اور کلینیکل اٹیچمنٹ معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ میڈیکل امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ کے طلبہ کو منسلک ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں دینا ہوں گی اور تمام ٹیچنگ فیکلٹی بھی متعلقہ ہسپتالوں میں اپنے فرائض انجام دے گی۔ اداروں کے سربراہان کو حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں