ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متوقع

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ‘آئی فون الٹرا’ کے نام سے ستمبر 2026 میں متعارف ہوگا، جس کی قیمت 2 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متوقع

کیپرٹینو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل نے اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا ممکنہ نام ‘آئی فون الٹرا’ ہوگا۔ اس کی قیمت 2 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون کا نام ‘الٹرا’ ایپل واچ الٹرا کی مناسبت سے رکھا جا رہا ہے، جو ایپل کی سب سے مہنگی اسمارٹ واچ ہے۔ اس نئے فولڈ ایبل فون میں 7.8 انچ کا ان فولڈ ڈسپلے اور 5.5 انچ کا بند ڈسپلے ہوگا۔

فون میں ایپل کا نیا اے 20 پرو چپ اور 5500 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی۔ کیمرا ڈیزائن آئی فون ائیر سے متاثر ہوگا، مگر مکمل بلیک رنگ میں ہوگا، جس میں دو کیمرے، ایک مائیکروفون اور فلیش شامل ہوں گے۔

یہ فولڈ ایبل آئی فون آئی فون 18 پرو ماڈلز کے ساتھ ستمبر 2026 میں مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں