بچت پر زکوٰۃ نکالنے کا طریقہ اور واجب ہونے کی شرائط

زکوٰۃ واجب ہونے کے لیے ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا ان کی قیمت کے برابر رقم ہونا ضروری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بچت پر زکوٰۃ نکالنے کا طریقہ اور واجب ہونے کی شرائط

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ جس شخص کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا، ساڑھے باون تولہ چاندی، یا ان کی قیمت کے برابر نقد رقم ہو اور وہ مقروض نہ ہو، تو وہ صاحبِ نصاب شمار ہوتا ہے۔ ایسا شخص قمری سال مکمل ہونے پر زکوٰۃ ادا کرنے کا پابند ہوتا ہے۔

اگر آپ پہلے سے صاحبِ نصاب ہیں اور باقاعدگی سے زکوٰۃ دیتے ہیں، تو دیگر اموال کے ساتھ بچت پر بھی زکوٰۃ نکالنی ہوگی۔

اگر آپ ابھی صاحبِ نصاب بنے ہیں، تو پہلی مرتبہ صاحبِ نصاب بننے کے بعد قمری سال مکمل ہونے پر زکوٰۃ دینا ہوگی۔

بچت، سونا، چاندی، یا مالِ تجارت کی مجموعی مالیت پر زکوٰۃ ادا کی جائے گی، بشرطیکہ یہ بنیادی ضروریات اور قرضوں سے زائد ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں