فون بیٹری کی زندگی کو بچانے کے لیے ہر ایپ کے نوٹیفکیشنز کو ان ایبل نہ کریں، ایپس کو صحیح طرح بند کریں، بیک گراؤنڈ متحرک ایپس کو محدود کریں اور گیمنگ ایپس کا کم استعمال کریں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فون بیٹری کا تیزی سے ختم ہونا ایک مسئلہ بن چکا ہے، خاص طور پر اگر آپ کچھ عادات کو کنٹرول نہیں کرتے۔ بیٹری کے زیادہ استعمال کا مطلب ہے کہ ڈیوائس کو زیادہ چارجنگ سائیکل سے گزرنا پڑتا ہے، جس سے بیٹری لائف معمول سے پہلے ختم ہو جاتی ہے اور نئی بیٹری لگوانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
پہلی عادت یہ ہے کہ ہر ایپ کے نوٹیفکیشنز کو ان ایبل کرنا۔ پش نوٹیفکیشنز اور بیٹری کے درمیان واضح تعلق ہے، ہر نوٹیفکیشن کے ساتھ فون جاگتا ہے اور ایپس بیک گراؤنڈ میں کام کرتی رہتی ہیں، جس سے اضافی پاور خرچ ہوتی ہے۔
دوسری عادت ایپس کو صحیح طرح بند نہ کرنا ہے، جس سے وہ بیک گراؤنڈ میں کام کرتی رہتی ہیں اور بیٹری تیزی سے خرچ ہوتی ہے۔
تیسری عادت یہ ہے کہ ایپس کو بیک گراؤنڈ میں متحرک رکھنا، خاص طور پر سوشل میڈیا اور اسٹریمنگ ایپس، جو لوکیشن، مائیکرو فون، اور کیمرے تک رسائی حاصل کرتی رہتی ہیں۔
چوتھی عادت زیادہ گرافکس والے گیمنگ ایپس کا استعمال ہے، جو سی پی یو، جی پی یو، اسکرین اور نیٹ ورک کو استعمال کرتی ہیں اور بیٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔















