وزیراعظم کی صدارت میں قومی کفایت شعاری پالیسی پر اہم اجلاس

اسلام آباد میں وزیراعظم کی صدارت میں قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے اہم اجلاس ہوگا جس میں صوبوں و وفاق کے نمائندے شرکت کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کی صدارت میں قومی کفایت شعاری پالیسی پر اہم اجلاس

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی حالات کے تناظر میں قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے آج دوپہر اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور صوبوں اور وفاق کے درمیان اتفاق رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔ اسکول کالجز کی کلاسز آن لائن اور دفاتر میں ورک فرام ہوم کی پالیسی بھی زیر غور آئے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں