ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل رجسٹری کے ذریعے کمپنیوں کی ملکیت کا شفاف ریکارڈ ممکن بنایا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف کرائی ہے۔ اب کمپنیاں اپنے اصل مالکان کی معلومات آن لائن UBO رجسٹری میں درج کریں گی۔ تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے الٹی میٹ بینیفیشل اونرز کی معلومات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایس ای سی پی نے مزید کہا ہے کہ نئی کمپنیاں ملکیت کی معلومات فارم 1 کے ذریعے جمع کرائیں گی جبکہ پہلے سے رجسٹرڈ کمپنیاں سالانہ فارم 19 کے ذریعے معلومات فراہم کریں گی۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل UBO رجسٹری کی مدد سے کمپنیوں کی ملکیت کا شفاف ریکارڈ ممکن ہوگا۔ یہ اقدام کمپنیوں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوگا۔













