امریکی سفارتخانے نے سیکیورٹی خدشات کے باعث سعودی عرب میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سفارتخانے نے سعودی عرب میں موجود اپنے شہریوں کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر ریاض، جدہ اور الظہران سے کمرشل پروازیں دستیاب ہیں جن کے ذریعے روانگی ممکن ہے۔
امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا بغور جائزہ لیں اور اگر صورتحال کو محفوظ سمجھتے ہیں تو دستیاب پروازوں کے ذریعے سعودی عرب سے روانہ ہوں۔
امریکی سفارتخانے نے مزید کہا ہے کہ شہری تازہ سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔














