کراچی و لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی سروسز معطل، ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئیں۔ امریکی شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی سروسز بدستور معطل ہیں۔ امریکی سفارتخانے نے 13 مارچ تک امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی ہیں۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کو نئی اپائنٹمنٹ کے لیے ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، جبکہ امریکی شہریوں کے لیے معمول کی اور ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔
یہ اقدام ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی حملے میں شہادت کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی خبریں مانیٹر کریں اور احتیاط برتیں۔













