چینی نوسٹراڈامس نے ایران جنگ میں امریکا کی شکست کی پیشگوئی کی ہے، پروفیسر ژوچن جیانگ نے سابقہ پیشگوئیوں میں بھی درست نتائج دیے تھے۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی نوسٹراڈامس کے نام سے مشہور پروفیسر ژوچن جیانگ نے پیشگوئی کی ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ میں امریکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پروفیسر ژوچن جیانگ نے 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران ایران کے خلاف جنگ کی درست پیشگوئی کی تھی۔ ان کے مطابق ٹرمپ نے ایران پر حملہ نیوکلیئر صلاحیت ختم کرنے اور جمہوریت لانے کی کوشش میں کیا، تاہم ایران نے پروکسی گروپس کے ذریعے جوابی کارروائیاں کیں۔
پروفیسر ژوچن جیانگ کی نئی پیشگوئی کے مطابق، موجودہ جنگ میں ایران کی حکمت عملی امریکا کو شکست کا سبب بنے گی۔













