مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی سے خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کر گئی، برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتیں 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ اور امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی ناکامی کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 17 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی تقریباً 19 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی طویل ہوئی تو خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔













