پانی میں قابل استعمال دنیا کا پہلا منفرد سولر پاور لیپ ٹاپ متعارف

چینی کمپنی اوکی ٹیل کا نیا لیپ ٹاپ پانی میں بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جسے سولر پاور سے چارج کیا جاسکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پانی میں قابل استعمال انوکھا سولر پاور لیپ ٹاپ متعارف

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی کمپنی اوکی ٹیل نے ایسا لیپ ٹاپ پیش کیا ہے جو پانی کے اندر بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آر جی 14 پی نامی یہ لیپ ٹاپ میدان جنگ کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ونڈوز 11 پر چلتا ہے، جس میں 14 جنریشن انٹیل کور آئی 7 پراسیسر، 16 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

یہ لیپ ٹاپ آئی پی 68 اور آئی پی 69K سرٹیفائیڈ ہے، یعنی یہ گرد، پانی اور دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی کے مطابق، اس کی خاص بات اس کی مضبوطی اور پانی میں قابل استعمال ہونا ہے۔

اس کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ اور 5200 ایم اے ایچ کی ڈوئل سیٹ اپ ہے، جسے سورج کی روشنی میں 6 گھنٹے میں 50 فیصد چارج کیا جا سکتا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 14.1 انچ ڈسپلے اور 180 ڈگری میگنیٹک پرائیویسی کیمرا بھی موجود ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں