پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بس کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور سے مختلف شہروں کے بس کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے مسافروں پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے بس کرایوں میں بھی اضافہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بین الاضلاعی بس کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے راولپنڈی کے ایگزیکٹو بس کا کرایہ 2250 سے بڑھ کر 2480 روپے جبکہ ایگزیکٹو پلس کا کرایہ 3350 سے بڑھ کر 3680 روپے ہو گیا ہے۔

لاہور سے کراچی کا بس کرایہ 3 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 13200 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح لاہور سے مری کا کرایہ 3100 سے بڑھ کر 3720 روپے کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، لاہور سے صادق آباد کا کرایہ 700 روپے اضافے کے ساتھ 4200 روپے، لاہور سے ملتان کا کرایہ 3150 سے بڑھ کر 3750 روپے، لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 1800 سے بڑھ کر 2150 روپے اور لاہور سے پاکپتن کا کرایہ 350 روپے اضافے کے ساتھ 1750 روپے ہو گیا ہے۔ لاہور سے سرگودھا کا نیا کرایہ 350 روپے اضافے کے ساتھ 2000 روپے ہو گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں