رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان ایران پر حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔ خلیجی ممالک نے بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
شرقپور شریف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اپنے آبائی حلقے شرقپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایران پر حملے کی مذمت کی ہے اور خلیجی ممالک نے یقین دلایا ہے کہ وہ بھی اپنی زمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا آیا ہے اور غزہ میں امن کے قیام کے لیے کوششیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر ہو رہا ہے اور اگر یہ جنگ جاری رہی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔











