گوگل کے سی ای او سندر پچائی کی تنخواہ کتنی ہے؟

گوگل کے سی ای او سندر پچائی کو آئندہ 3 برسوں میں اربوں روپے کا معاوضہ ملے گا، ان کی آمدنی کا انحصار الفابیٹ کی ذیلی کمپنیوں کی کارکردگی پر ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل کے سی ای او سندر پچائی کو اربوں کی ادائیگی

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل کی سرپرست کمپنی الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کی آمدنی میں آئندہ 3 برسوں میں اربوں روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ امریکی حکومت کے پاس جمع کرائی گئی ریگولیٹری فائلنگ سے انکشاف ہوا کہ سندر پچائی کو 69 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز (ایک کھرب 92 ارب پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ ادا کیا جائے گا، جس کا زیادہ تر حصہ کارکردگی سے منسلک ہے۔

ان کی آمدنی کا انحصار الفابیٹ کی ذیلی کمپنی Waymo اور ونگ کی کارکردگی پر ہوگا۔ اگر Waymo کی مالیت میں اضافہ ہوا تو سندر پچائی کو 26 کروڑ ڈالرز ملیں گے، جبکہ ونگ کی اچھی کارکردگی پر 9 کروڑ ڈالرز ادا کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز اسٹاک کی شکل میں اور 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز اس شرط پر دیے جائیں گے کہ وہ کمپنی کو چھوڑتے نہیں۔

سندر پچائی نے 2004 میں گوگل میں نائب صدر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی، 2015 میں گوگل سرچ انجن کا سی ای او اور 2019 میں الفابیٹ کا سربراہ بنایا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں