خواجہ آصف نے مسلمان ممالک کے آپس میں تنازعات کو افسوسناک قرار دیا اور ایران کے ساتھ جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا۔
سیالکوٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک کے آپس میں دست و گریباں ہونا دکھ کی بات ہے۔
شہرِ اقبال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتیں پوری دنیا کو متاثر کر رہی ہیں، پاکستان اکیلا نہیں۔ انہوں نے ایران کے ساتھ جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک نارمل نہیں، جس کے باعث سامان کی ترسیل میں تاخیر ہو رہی ہے اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایران ہمارا برادر ملک ہے اور دیگر اسلامی ممالک بھی ہمارے بھائی ہیں، یہ صورتحال نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے بحران کے پیچھے صیہونی سازشیں ہیں۔











