اسلام آباد: آپریشن غضب للحق میں 583 طالبان ہلاک اور 795 زخمی ہوئے، 242 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں 583 افغان طالبان ہلاک اور 795 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران افغان طالبان کی 242 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں جبکہ 38 چیک پوسٹوں کو قبضے میں لینے کے بعد تباہ کیا گیا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اس آپریشن میں افغان طالبان کے 213 ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور توپیں بھی تباہ کی گئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان میں 64 مختلف مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔













