خیبرپختونخوا حکومت نے 12 لاکھ موٹر سائیکل مالکان کو 2200 روپے دینے کا اعلان کیا ہے، جو دو اقساط میں ادا کیے جائیں گے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے 12 لاکھ رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کو 2200 روپے دینے کا اعلان کیا ہے، جو کہ دو اقساط میں ادا کیے جائیں گے۔
حکومتی نمائندے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت کو عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی اخراجات میں کمی کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجاویز وفاقی حکومت کو بھیجیں گے اور بی آر ٹی کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی خواتین کے لیے 10 پنک بسز بی آر ٹی میں شامل کی جائیں گی۔
حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر عوام کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ علاوہ ازیں سرکاری خرچوں پر انٹرنیشنل دوروں پر پابندی اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔














