قطر کی وزارت دفاع نے اطلاع دی کہ ایران سے داغے گئے 12 میزائلوں نے قطر کو نشانہ بنایا، جن میں سے کچھ کو روک لیا گیا۔
دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قطر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز ایران سے داغے گئے بیلسٹک اور کروز میزائلوں نے قطر کو نشانہ بنایا۔
وزارت کے بیان کے مطابق، قطر کی طرف 10 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل فائر کیے گئے۔
قطر کی مسلح افواج نے بتایا کہ انہوں نے 6 بیلسٹک اور دونوں کروز میزائلوں کو روک لیا، جبکہ دو بیلسٹک میزائل قطر کی سمندری حدود میں اور دو غیر آباد علاقے میں گرے، کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزارت نے کہا کہ فوج ملک کی خودمختاری کے دفاع اور کسی بھی بیرونی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔













