احمد آباد میں آج ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ٹرافی کے لیے پرعزم ہیں۔
احمد آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فیصلہ کن میچ آج احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بھارت کی نظریں ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بننے پر مرکوز ہیں جبکہ نیوزی لینڈ پہلی بار ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔
ٹاس جیتنے والی ٹیم ہدف کے تعاقب کو ترجیح دے سکتی ہے اور اسپنرز کا کردار اہم ہوگا۔ بھارتی ٹیم میں سنجو سیمسن اور جسپریت بمرا کی کارکردگی پر انحصار ہوگا، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم فن ایلن اور لوکی فرگوسن پر بھروسہ کرے گی۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے کہا کہ میچ میں عمدہ کھیل پیش کریں گے جبکہ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔
احمد آباد کی پچ پر اچھا باؤنس متوقع ہے اور میچ میں بڑے اسکور کی توقع کی جا رہی ہے۔ اگر بھارت جیت گیا تو وہ ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔















