میلان 2026 میں شریک ایرانی جہازوں کو بحرِ ہند میں مشکلات، ڈینا امریکی ٹارپیڈو حملے میں ڈوب گیا

ایرانی بحریہ کے تین جہاز بحرِ ہند میں بحران کا شکار، ایک امریکی حملے میں تباہ جبکہ دو محفوظ بندرگاہوں پر موجود ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی بحری جہازوں پر امریکی حملہ، ایک تباہ، دو محفوظ

بحرِ ہند: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کی میزبانی میں ہونے والی بین الاقوامی بحری مشق میلان 2026 میں شرکت کے لیے آنے والے ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز بحرِ ہند میں بحران کا شکار ہو گئے، جب ایک جہاز امریکی حملے میں تباہ ہو گیا جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 4 مارچ کو ایرانی فریگیٹ آئی آر آئی ایس ڈینا سری لنکا کے قریب امریکی آبدوز کے ٹارپیڈو حملے کا نشانہ بنی جس کے نتیجے میں جہاز ڈوب گیا۔ سری لنکن حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد 88 لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ 35 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

دوسرا جہاز آئی آر آئی ایس لاوان تکنیکی خرابی کے باعث بھارت کی کوچی بندرگاہ پر پہنچا جہاں اس کی مرمت جاری ہے۔ اس جہاز پر 183 افراد سوار ہیں اور بھارتی حکام نے عملے کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تیسرا جہاز آئی آر آئی ایس بوشہر انجن کی خرابی کے باعث سری لنکا سے مدد طلب کرنے کے بعد سری لنکن نگرانی میں ہے۔ حکام کے مطابق اس جہاز پر 200 سے زائد افراد موجود ہیں اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی بحری جہاز بھارت کی میزبانی میں منعقد ہونے والی کثیر ملکی بحری مشق میلان 2026 میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اسی دوران امریکی حملے اور تکنیکی مسائل کے باعث تینوں جہاز بحرِ ہند میں مختلف بحرانوں کا شکار ہو گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں