روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے امریکہ پر توانائی نظام کو اپنے مفاد میں ڈھالنے کا الزام لگایا، کہ امریکہ دیگر ممالک کو اپنے وسائل پر انحصار کرنا چاہتا ہے۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارروا نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی توانائی نظام کو اپنی اقتصادی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ توانائی کے منظرنامے کو اس طرح ترتیب دینا چاہتا ہے کہ دیگر ممالک اس کے توانائی وسائل پر انحصار کریں۔
ماریہ زخارروا نے اس کی بنیادی وجہ امریکہ کی سنگین اقتصادی صورتحال اور قومی قرض کو قرار دیا، جس کے باعث امریکی قیادت شدید دباؤ میں ہے۔ ان کے مطابق امریکہ دیوالیہ پن کے قریب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اپنے مسائل حل کرنے کے لیے بین الاقوامی قوانین کے دائرے سے باہر طریقے اختیار کر رہا ہے اور کیف کی حکومت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔













