توانائی کی بچت کے لیے حکومت پنجاب کی تجاویز، آن لائن نظام کی سفارش

پنجاب نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر توانائی کی بچت کے لیے آن لائن نظام متعارف کرانے کی تجاویز پیش کی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
توانائی کی بچت کے لیے پنجاب کی تجاویز، آن لائن نظام کی سفارش

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ توانائی پنجاب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد توانائی کی بچت کے لیے تجاویز حکومت کو پیش کی ہیں۔ محکمہ نے سرکاری اجلاس آن لائن اور ورک فرام ہوم کی تجویز دی ہے۔

محکمہ توانائی نے جامعات اور کالجز میں آن لائن کلاسز اور اسکولز میں ہائبرڈ نظام متعارف کرانے کی سفارش کی ہے۔ عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کو بڑھانے اور اورنج لائن و میٹرو بس سروس کے اوقات میں توسیع کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

صوبے بھر میں رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلانے اور غیر ضروری لائٹس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ دوسری جانب کے پی حکومت نے غیر ضروری سرکاری دوروں پر پابندی لگادی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں