ترجمان اوگرا نے کہا کہ پیٹرول کی قلت نہیں، عوام قیمت بڑھنے کے خوف سے زیادہ خریداری کر رہے تھے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترجمان اوگرا نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہیں اور کوئی قلت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام قیمت بڑھنے سے پہلے زیادہ خریداری کر رہے تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں افراتفری اب ختم ہو چکی ہے اور پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ آئل کمپنیوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے اور ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت میں ملوث پیٹرول پمپس کی فوری رپورٹ دی جائے۔
اسی دوران، روسی میڈیا کے مطابق 7 لاکھ 33 ہزار بیرل روسی خام تیل جلد پورٹ قاسم پہنچنے والا ہے۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مشکل فیصلہ کیا ہے، اور جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے، قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔














