ایران نے ہمسایہ ممالک پر حملے نہ کرنے کا اعلان کر دیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ہمسایہ ممالک سے معافی مانگتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران اب کسی ہمسایہ ملک کو نشانہ نہیں بنائے گا، بشرطیکہ ایران پر حملہ ان ممالک کی سرزمین سے نہ کیا جائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے ہمسایہ ممالک پر حملے نہ کرنے کا اعلان کر دیا

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ہمسایہ ممالک سے معافی مانگتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران اب کسی ہمسایہ ملک کو نشانہ نہیں بنائے گا، بشرطیکہ ایران پر حملہ ان ممالک کی سرزمین سے نہ کیا جائے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی اور اسرائیلی حملوں کو آٹھ دن گزر چکے ہیں۔

صدر پزشکیان نے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں کہا کہ عبوری قیادت کی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی میزائل پڑوسی ممالک پر نہیں داغا جائے گا جب تک کہ وہاں موجود فوجی اڈے ایران کے خلاف استعمال نہ ہوں۔ انہوں نے واشنگٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حملوں میں رہائشی علاقے، اسکول اور ہسپتال نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ ایران اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے حملے کر رہا ہے، جس کی زد میں دبئی، ابوظہبی، قطر، کویت اور بحرین آئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں