پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے میں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تین سو سے چھ سو روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے میں اضافہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں تین سو سے چھ سو روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 2600 سے بڑھا کر 3000 روپے، لاہور سے پشاور 2890 سے 3500 روپے اور لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1300 سے 1550 روپے ہو گیا ہے۔

لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1200 سے 1350 روپے جبکہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 8000 سے 8600 روپے کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 8650 سے 9200 روپے، لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 4000 سے 4250 روپے اور لاہور سے مری کا کرایہ 2790 سے 3300 روپے ہو گیا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ سپئیر پارٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ مہنگائی کا بوجھ کم ہو سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں