عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عالمی حالات کے باعث پٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ مشکل تھا مگر متوقع سے کم اضافہ کیا گیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عالمی جنگی حالات کے باعث معیشت متاثر ہوئی ہے اور حکومت نے پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالات بہتر ہوتے ہی قیمتیں کم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، صاف پانی اور مثالی گاؤں پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نکاسی آب اور زیر زمین پانی کی سطح بچانے کے لیے 358 انڈر گراؤنڈ اسٹوریج ٹینک اور 34 بڑے انڈر گراؤنڈ اسٹوریج واٹر ٹینک بنائے جائیں گے۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 6 ہزار ایک سو کلومیٹر سٹریٹ اور سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی اور 328 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنائے جائیں گے۔ بالآخر صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 500 ارب روپے کے منصوبے پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اور معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔














