پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مزمل اسلم کی کڑی تنقید

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر کڑی تنقید کی، کہتے ہیں کہ یہ غربت اور بے روزگاری کو مزید بڑھائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مزمل اسلم کی کڑی تنقید

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ ملک میں موجودہ غربت اور بے روزگاری کی صورتحال کو مزید سنگین بنا دے گا۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل ہے، اور سوال اٹھایا کہ اگر یہ 120 ڈالر تک پہنچ گئی تو کیا حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کرے گی؟

حکومت نے حال ہی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 55 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں