انڈونیشیا کا فلسطینی مفادات نظرانداز ہونے پر بورڈ آف پیس سے علیحدگی کا عندیہ

انڈونیشیا کے صدر نے کہا ہے کہ اگر ‘بورڈ آف پیس’ سے فلسطینیوں کو فائدہ نہ ہوا تو انڈونیشیا اس سے علیحدہ ہو جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انڈونیشیا کا فلسطینی مفادات نظرانداز ہونے پر بورڈ آف پیس سے علیحدگی کا عندیہ

جکارتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈونیشیا کے صدر نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ پلیٹ فارم ‘بورڈ آف پیس’ سے فلسطینیوں کو فائدہ نہ ملا تو انڈونیشیا اس سے علیحدہ ہو جائے گا۔

صدر پرابووو نے مقامی اسلامی تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات میں واضح کیا کہ اگر اس پلیٹ فارم سے انڈونیشیا یا فلسطین کے قومی مفادات کو فائدہ نہ پہنچا تو حکومت فوری طور پر بورڈ آف پیس سے دستبردار ہو جائے گی۔

صدر نے مزید کہا کہ اگر انہیں محسوس ہوا کہ یہ اقدام فلسطینی مفاد میں نہیں یا انڈونیشیا کے قومی مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا تو وہ فوراً بورڈ سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔

انڈونیشیا کی اس بورڈ میں شمولیت پر ملک کے ماہرین اور مذہبی حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی ہے، جن کا کہنا ہے کہ اس سے فلسطینی کاز کی انڈونیشی حمایت متاثر ہو سکتی ہے۔

انڈونیشیا کے وزیر خارجہ پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ ایران جنگ کے باعث بورڈ آف پیس کی تمام سرگرمیاں فی الحال معطل کر دی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں