ایرانی سفارتکاروں کا امریکی صدر کو کڑا جواب، امریکی بیانات بین الاقوامی قانون اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار

ایران کے سفارتکاروں نے امریکی صدر کے ایرانی سفارتکاروں کو منحرف ہونے کی اپیل کو رد کر دیا، یہ بیانات ایران کی قومی و مذہبی اقدار کے خلاف ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی سفارتکاروں کا امریکی صدر کو کڑا جواب، امریکی بیانات بین الاقوامی قانون اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے تمام سفارتی مشنز کے سربراہان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی سفارتکاروں کو منحرف ہونے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ ان سفارتکاروں نے ایک مشترکہ کھلے خط میں امریکی حکام کے بیانات کو ایران کی بنیادی حقیقتوں کو نہ سمجھنے کی علامت قرار دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ امریکی حکام کے تبصرے ایرانی قوم اور اس کی قومی و مذہبی اقدار کے خلاف دشمنی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایرانی سفارتکاروں کے مطابق وطن سے وفاداری اور اس کے دفاع کے لیے ثابت قدم رہنا ایرانی عوام کی بنیادی اقدار میں شامل ہے۔

ایرانی سفارتکاروں نے واضح کیا کہ امریکی بیانات بین الاقوامی قانون اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، اور یہ بیانات ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں میں ناکامی کی عکاسی کرتے ہیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ایرانی سفارتی نمائندے دنیا بھر میں ایران کی خودمختاری، قومی وقار اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عالمی سطح پر ایرانی عوام کی آواز بنے رہیں گے اور دشمن کے اقدامات کا سفارتی سطح پر مقابلہ کریں گے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کے ایران کے خلاف حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ایرانی حکام مسلسل بین الاقوامی فورمز پر اس صورتحال کو اٹھا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں