ایران سے چھٹے روز 265 پاکستانی وطن واپس پہنچے، طلبا اور سیاح شامل ہیں۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری رہا۔ ضلعی حکام کے مطابق گبدیمدان اور تفتان بارڈر سے آج مجموعی طور پر 265 افراد واپس وطن پہنچے، جن میں تفتان پاسپورٹ گیٹ کے ذریعے 200 افراد شامل تھے۔
گبدیمدان سرحد سے 65 افراد وطن واپس پہنچے، جبکہ چھ روز کے دوران مجموعی طور پر 1762 افراد ایران سے تفتان پہنچ چکے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ وطن واپس پہنچنے والوں میں طلبا اور سیاح بھی شامل ہیں، اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔













